چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 82 افراد ہلاک – Daily Ausaf

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 82 افراد ہلاک – Daily Ausaf


چینگ زی (نیوز ڈیسک)چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔چارسدہ میں مکان کی چھت گرگئی،3 افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی



Leave a Reply