انمول پنکی نیٹ ورک سے 881 اہم شخصیات کے رابطے سامنے آگئے

انمول پنکی نیٹ ورک سے 881 اہم شخصیات کے رابطے سامنے آگئے


اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران انمول عرف پنکی کے مبینہ منشیات نیٹ ورک سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انمول پنکی نیٹ ورک سے ملک بھر کی 326 اہم شخصیات کے رابطے سامنے آے ہیں۔

ئ

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتیشی اداروں نے انمول پنکی کے رابطوں کا ریکارڈ حاصل کیا جس میں سیکڑوں بااثر افراد کے نمبر شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ انمول پنکی مسلسل ان افراد سے رابطے میں رہی۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ نیٹ ورک سے جڑے افراد میں کاروباری شخصیات، نجی کمپنیوں کے سی ای اوز، سیاستدان، بیوروکریٹس اور مختلف شہروں کے بااثر افراد شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات بھی مبینہ طور پر اس نیٹ ورک سے وابستہ رہی ہیں۔

بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ تحقیقاتی اداروں نے مشتبہ افراد کے نام، فون نمبرز اور رہائشی پتوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک کسی بھی شخصیت کا نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے انمول پنکی کے خلاف جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کے معاملے پر بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر “سائرہ شوکت” کے نام سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم کوشش ناکام رہی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نادرا کو قانونی کارروائی کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Leave a Reply