پاکستان کی ثالثی پر سعودی عرب کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان کی ثالثی پر سعودی عرب کا بڑا بیان سامنے آگیا


سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی ثالثی کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے مذاکرات کی حمایت کو بھی مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ایران اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے اقدامات کرے گا جن سے خطے کو خطرناک کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران حالیہ سفارتی کوششوں کے ساتھ مثبت انداز میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی ثالثی نے نہ صرف خطے میں سفارتی سرگرمیوں کو تقویت دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔



Leave a Reply