عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا – Daily Ausaf

عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا – Daily Ausaf


نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس مہنگے ہوگئے ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 1.42 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 110.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں سب سے زیادہ 3.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق عالمی طلب میں اضافے اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

پاکستان میں چند روز قبل پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی تھی، اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں۔عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی



Leave a Reply