جے یو آئی رہنما غلام عباس چاچڑ کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان – Daily Ausaf

جے یو آئی رہنما غلام عباس چاچڑ کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان – Daily Ausaf


گھوٹکی(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما غلام عباس چاچڑ نے جماعت چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق غلام عباس چاچڑ نے زرداری ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اہم سیاسی ملاقات میں سندھ کے سینئر رہنما جام اکرام اللہ دھاریجو بھی شریک تھے۔ گفتگو کے دوران جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، سندھ کے موجودہ حالات اور گھوٹکی کی سیاست پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق غلام عباس چاچڑ کی شمولیت پیپلز پارٹی کی مقامی سیاسی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) سے وابستہ حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی آنے والے وقت میں علاقائی سیاست پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔ذو الحجہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی



Leave a Reply