تین روزہ جنگ بندی ختم: روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان – Daily Ausaf

تین روزہ جنگ بندی ختم: روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان – Daily Ausaf


ماسکو نے تین روزہ عارضی جنگ بندی(Ceasefire) کے خاتمے کے بعد یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انہوں نے 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں، جنہیں مختلف علاقوں میں روسی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے رات بھر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے، جن کی تعداد 200 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ یوکرین کے مطابق ان میں سے 192 ڈرون یا تو تباہ کر دیے گئے یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے، تاہم ماسکو نے اس کے برعکس حملوں میں شدت پیدا کر دی۔

’پورے کراچی میں کام کررہی ہوں، اٹھالو اگر اٹھاسکتے ہو‘

یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رہائشی عمارتیں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے شہری زندگی مزید متاثر ہوئی ہے۔

دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زمینی صورتحال مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔



Leave a Reply