مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل – Daily Ausaf

مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل – Daily Ausaf


(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  عوام کو سونا نہ خریدنے اور پیٹرول کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شادیاں بھی ملتوی کرنے  کا مشورہ  دے دیا۔

حیدرآباد میں  عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کریں جہاں ممکن ہو میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں اور جہاں پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال ناگزیر ہو وہاں کارپولنگ کو فروغ دیں حتیٰ کہ شادیاں غیر ملکی سفر بھی ملتوی کیا جائےاور غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی،  اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر معاشی حب الوطنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دور میں نافذ کردہ گھر سے کام کرنے کے نظام کو دوبارہ اپنانے، آن لائن کانفرنسوں اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

 یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارت کی زرمبادلہ کی شرح اور مجموعی معیشت پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج زرمبادلہ پر پڑنے والا دباؤ ہے،  بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور خلیج سے درآمد ہونے والے تیل پر اس کا انحصار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.79 ارب ڈالرز کمی کے بعد 690.69 بلین ڈالرز رہ گئے ہیں۔

خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی عدم استحکام کے باعث بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ ہے  اور سونے کی درآمدات اور بیرونی سفروں پر اختیاری اخراجات میں کمی کرکے ملک انہیں محفوظ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سسگریٹ سمگلرز نے سیکیورٹی گاڑیوں کو ڈھال بنا لیا، بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،سگریٹ کی بھائی کھیپ برآمد



Leave a Reply