پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل – Daily Ausaf

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل – Daily Ausaf


لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں آنکھ اور معدے کی تکلیف کے باعث فوری طبی امداد کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال لایا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صنم جاوید کو آنکھ اور معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں طبی معائنے اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ان کے شوہر کے مطابق صنم جاوید کی بیماری کی مکمل تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی جا رہیں، جس پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمات میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں۔طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستانی سپر ہٹ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ چین کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کیلئے تیار



Leave a Reply