بلاول بھٹو کو حکومتی منصب کی آفر، پی پی رہنما نے حقیقت بتا دی – Daily Ausaf

بلاول بھٹو کو حکومتی منصب کی آفر، پی پی رہنما نے حقیقت بتا دی – Daily Ausaf


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو سچائی کی جدوجہد کے بعد اہم سرکاری عہدے کی پیشکش ہوئی تھی۔سہیل انور سیال نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کو سچائی کی جدوجہد کے بعد وزیر خارجہ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملکی مقدمہ لڑنے کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کے پاس صرف دو نشستیں ہیں اور اس پر بھی حلف نہیں اٹھایا، معلوم نہیں اپوزیشن کس بنیاد پر وقت سے پہلے عہدے بانٹ رہی ہے۔

دسمبر 2025 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر عوام ووٹ دیں گے تو میں وزیراعظم ضرور بنوں گا۔ پیپلز پارٹی کی خوبی یہ تھی کہ ہم جمہوری رہے اور گورنر راج بھی لگایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کا ووٹ لے کر آئے اور پہلی بار کسی وزیراعظم کو گھر بھیجا۔ تحریک انصاف کا رویہ مسلسل خراب رہا ہے۔ عمران خان آج بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں جو پورے نظام کو دباؤ میں ڈالتا ہے۔ اس کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن طریقہ غلط ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ حالات ایسے ہی رہے تو سیاسی مفاہمت کی طرف کوئی راستہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں‌:مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل،تفصیلات سامنے آگئیں



Leave a Reply