ہریانہ میں جاری بلدیاتی انتخابات (Local Government Elections)کی مہم کے دوران ایک دلچسپ انتخابی وعدہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بملا چودھری نے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام بی جے پی امیدوار کو کامیاب بناتے ہیں تو علاقے کے کنوارے نوجوانوں کی شادیاں کرانے کی ذمہ داری وہ خود لیں گی۔
یہ بیان ریواڑی میں بی جے پی امیدوار ونیتا پپّل کی انتخابی مہم کے دوران سامنے آیا، جہاں جلسے میں موجود افراد نے اس اعلان پر قہقہے لگائے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق اس موقع پر آرتی راؤ نے بھی مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ودھائیکہ جی نے تو میرج بیورو کھول لیا ہے۔”
بملا چودھری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام صرف ووٹ دے کر بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنائیں، باقی کنوارے نوجوانوں کے گھر بسانے کی ذمہ داری وہ خود سنبھالیں گی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش کی خالہ اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی پلول اور دیگر علاقوں کی لڑکیوں سے کئی نوجوانوں کی شادیاں کروا چکی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان بظاہر مزاحیہ انداز میں دیا گیا، تاہم اس نے جنوبی ہریانہ میں صنفی تناسب کے مسئلے اور نوجوانوں کی شادیوں میں مشکلات جیسے سماجی معاملات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
