پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سےا ہم خبر آگئی ،جانیں فی لیٹر قیمت کیا ہونے جارہی ہے

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سےا ہم خبر آگئی ،جانیں فی لیٹر قیمت کیا ہونے جارہی ہے


حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات (petrol)کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 15 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،

جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت بھی بڑھ کر 414 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کیے جانے کا امکان ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث نئی قیمتوں پر غور جاری ہے۔

سونا فی تولہ 2700 روپے سستا، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

حکام کے مطابق اوگرا سمری تیار کر رہی ہے جبکہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے تحت متوقع ہے۔



Leave a Reply