World

تیل کی خریداری ،امریکی پابندیاں جوتی کی نوک پر،چین نے بڑااعلان کردیا


چین(China) نے ایران(Iran) سے تیل خریدنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ واشنگٹن کی یکطرفہ پابندیوں کو قانونی حیثیت حاصل نہیں اور چین ان پر عمل نہیں کرے گا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت نے ہفتے کے روز ایک نیا قانونی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ان پانچ آئل ریفائنریز پر امریکی پابندیوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ان کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایران سے خام تیل درآمد کرتی ہیں، تاہم یہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ چینی حکام کے مطابق امریکا کے اقدامات بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

وزارتِ تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر لگائی جانے والی تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، اور ایسے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

پشاور زلمی کے لیے ٹرافی جیتنا میری خواہش ہے، کپتان بابر اعظم فائنل معرکے کے لیے تیار

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین نے اصولی مؤقف اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کو نہ تسلیم کیا جائے گا، نہ ان پر عمل کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں نافذ ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی تیل آمدن محدود کرنے کے لیے مختلف چینی کمپنیوں اور ریفائنریز پر دباؤ اور پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، تاہم چین ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، جہاں زیادہ تر خام تیل نجی ریفائنریز کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر درآمد کیا جاتا ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button