
سعودی عرب(Saudi Arabia) نے حج(Hajj) کی ادائیگی سے متعلق عمر کی شرط میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے کم عمر افراد کے لیے عائد پابندی واپس لے لی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق سعودی حکومت کی نئی ہدایات کے تحت اب 15 سال سے کم عمر افراد پر حج کی ادائیگی سے متعلق قدغن ختم کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد کم عمر عازمین کے لیے بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کا راستہ دوبارہ کھل گیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل تصور ہوں گے۔ اس سے قبل 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، تاہم اب اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔
مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی کم از تنخواہ40ہزار سے بڑھا کر50ہزار مقرر کی جائے،محمد اشرف چوہدری
پی اے اے نے مزید بتایا کہ وہ ویزا درخواستیں جو پہلے عمر کی شرط کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تھیں، اب دوبارہ پراسیس کی جائیں گی، جس سے متاثرہ عازمین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ حج پالیسی میں نرمی اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو سہولت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس تبدیلی کے بعد آئندہ حج سیزن میں مزید خاندانوں کو بچوں سمیت حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع مل سکے گا۔




