
امریکہ نے پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو مختصر مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک ’مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب عظیم پیش رفت‘ ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے ابتدا میں آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور چند روز قبل بحری جہازوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا کہا تھا جسے بعد میں ایرانی حکام نے ’پرواجیکٹ ڈیڈلاک‘ قرار دیا۔
“We have mutually agreed that, while the Blockade will remain in full force and effect, Project Freedom (The Movement of Ships through the Strait of Hormuz) will be paused for a short period of time to see whether or not the Agreement can be finalized and signed…” – President… pic.twitter.com/R9SlC4w68g
— The White House (@WhiteHouse) May 5, 2026
تاہم گذشتہ روز خطے میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی جب آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکہ کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے گئے جبکہ اس دوارن متحدہ عرب امارات میں بھی تازہ ڈرونز اور میزائل حملے کیے گئے۔
اس سب کے بعد اب صدر ٹرمپ کی جانب سے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو معطل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت) کو مختصر مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔‘
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہم نے باہمی طور پر اتفاق کیا ہے کہ جبکہ ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی، پروجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت) کو مختصر مدت کے لیے روک دیا جائے گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا معاہدے کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔‘
ایران پر فروری کے آخر سے شروع ہونے والے اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد سے پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کے باعث اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک دور اور اس کے نتیجے میں سیزفائر ہو چکا ہے۔




