World

وزیراعظم کی بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے اور بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر زور دیا اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Related Articles

Leave a Reply

Back to top button