karachi stray dogs killed sacrificial animal video surface | Express News

karachi stray dogs killed sacrificial animal video surface | Express News



شہر قائد کے خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں کراچی: ​نیشنل اسٹیڈیم کے قریب خوفناک منظر پیش آیا جہاں خونخوا کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی اور سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں قربانی کے لیے لائے گئے دنبے کو آوارہ کتوں کے نرغے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ بے زبان بندھے ہوئے جانور نے مزاحمت بھی کی لیکن کئی کتوں نے پے در پے حملے کر کے دنبے کو لہو لہان کر دیا۔

 ​سی سی ٹی وی فوٹیج میں خونخوار کتوں کو معصوم جانوروں پر حملہ کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے اور بعد ازاں زخموں سے چور دنبہ دم توڑ گیا۔

خونخوار کتوں کا قربانی کے جانور پر حملے کا ​افسوس ناک واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی  میں پیش آیا۔

 



Leave a Reply