World

پی ایس ایل 11 کا سنسنی خیز فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا | Express News


لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل آج شام 7 بجے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔





Related Articles

Leave a Reply

Back to top button