
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2026 کے افتتاحی روز شاندار انداز میں شرکت کی لیکن ان کی ریڈ کارپٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی خبروں کی زینت بن گئی۔
عالیہ بھٹ تمارا رالف کے ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں۔
ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز دیگر سیلیبرٹیز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور عالیہ کی زیادہ تصاویر نہیں لیں۔
