بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر ناہید رانا کی شاندار بولنگ کی بدولت منگل کو پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری توز 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 119 تھا، مگر وہ آخری سیشن میں 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
23 سالہ عبداللہ فضل نے سلمان آغا کے ساتھ 51 رنز کی شراکت قائم کی، جنہوں نے 26 رنز بنائے، جس سے پاکستان کی جیت کی امیدیں بحال ہوئیں، لیکن بنگلہ دیشی بولر ناہید رانا نے 540 رنز کے عوض وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
23 سالہ ناہید رانا نے اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ سے شاندار اثر ڈالا اور اپنے آخری سپیل میں 4.5 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس سے میچ کا نقشہ ہی بدل گیا۔
اب بنگلہ دیش کو دو میچوں کی ہوم سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ ٹیسٹ فتح بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں پہلی اور مجموعی طور پر تیسری فتح ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا: ‘بہت خوشی ہے۔ تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے، جس طرح ہم نے کھیلا۔’
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم پچھلے چند ماہ سے سخت محنت کر رہے ہیں اور آہستہ آہستہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر ہو رہے ہیں۔ یہی ہمارا مقصد تھا۔’
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچویں دن تین وکٹوں کے نقصان پر 152 یعنی 179 رنز کی برتری لے کر میدان میں اتری، لیکن چند وکٹیں گرنے سے ٹیم لڑکھڑا گئی، باوجود اس کے کہ کپتان نجم الحسن شانتو نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر240 رنز پر ڈکلیئر کی، تاکہ پاکستان کو ایک قابلِ تعاقب ہدف دیا جائے اور پچ کی خرابی سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
تسکین احمد نے امام الحق کو دو رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ مہدی حسن مرزا نے ڈیبیو کرنے والے اور پہلی اننگز کے سنچری بنانے والے اذان اویس کو 15 رنز پر بولڈ کیا۔
ناہید رانا نے پاکستان کے کپتان شان مسعود کو دو رنز پر آؤٹ کیا، جس کے بعد عبداللہ فضل اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ کے لیے مزاحمت کی، لیکن بنگلہ دیش کے بولرز نے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط کارکردگی دکھاتے ہوئے آخری سیشن میں فتح سمیٹ لی۔
ناہید رانا نے فیصلہ کن وار کیے۔ انہوں نے سعود شکیل کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا اور پھر میچ کی بہترین گیند کروائی۔ 147 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ان سوئنگ یارکر نے محمد رضوان کو 15 رنز پر بولڈ کر دیا۔
ناہید رانا مسلسل تباہ کن موڈ میں رہے۔ انہوں نے نعمان علی کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ پچ گیند پر آؤٹ کیا، جہاں محمود الحسن جوی نے آسان کیچ لیا اور ایک تاریخی فتح مکمل کی۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اہم مواقع ضائع کیے۔
انہوں نے کہا: ‘پہلی اننگز میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں ہمیں بہتر کرنا چاہیے تھا۔ جب کھیل آپ کے ہاتھ میں ہو تو آپ کو حریف کو دبانا چاہیے، لیکن ہم ایسا نہ کر سکے۔’
نجم الحسن شانتو نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور پہلی اننگز میں 101 رنز بنائے، جس سے بنگلہ دیش نے 413 رنز سکور کیے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 386 رنز بنائے، مگر مہدی حسن کے 5-102 کے باعث معمولی سبقت گنوا دی۔
بارش نے تیسرے اور چوتھے دن کھیل متاثر کیا، جس کے باعث کچھ اوورز ضائع ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہفتے کے روز سلہٹ میں شروع ہوگا۔
