کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر اضافے سے 4701 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ مقامی بلین مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 492462 روپے تک پہنچ گیا۔ دس گرام سونا 3515 روپے اضافے سے 422206 روپے کا ہو گیا۔ فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہوکر 8908 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:معاون خصوصی وزیرِ اعظم فہد ہارون کی سعودی سفیر سے ملاقات
