حقوق تسلیم کیے بغیر حل ممکن نہیں، 14 نکاتی تجاویز امن کی ضمانت ہیں، ایرانی اسپیکر | Express News

حقوق تسلیم کیے بغیر حل ممکن نہیں، 14 نکاتی تجاویز امن کی ضمانت ہیں، ایرانی اسپیکر  | Express News



تہران:

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی پیش کردہ 14 نکاتی تجاویز میں شامل ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کیے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے قومی مفادات اور عوامی حقوق کو نظر انداز کرکے کسی بھی سیاسی یا سفارتی فارمولے کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر واشنگٹن نے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار نہ کیا تو موجودہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جتنی تاخیر کی جائے گی اس کے مالی اور سیاسی اثرات امریکی عوام اور ٹیکس دہندگان کو زیادہ بھگتنا پڑیں گے۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق خطے میں پائیدار استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے مؤقف اور اس کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کیا جائے۔





Leave a Reply