لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی اور 23 اگست تک جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں بڑے مالیاتی سکینڈل کا انکشاف
