Chitral Times – اپرچترال ؛ تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درختوں کو نقصان پہنچا

Chitral Times – اپرچترال ؛ تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درختوں کو نقصان پہنچا


اپرچترال ؛ تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درختوں کو نقصان پہنچا

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے مختلف علاقوں میں اتوار کے شام آنے والی تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اپر چترال کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی چھتوں کی چادریں اڑ گئیں۔ علاقہ موڑکہو موزگول میں اختر علی، سکندر اور ابراہیم خان کے گھروں کی چھتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ باغات اور درخت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

upper chitral strong winds and storms blow off roofs damage trees

chitraltimes upper chitral houses roof damaged 1 chitraltimes upper chitral houses roof damaged 4 chitraltimes upper chitral houses roof damaged 3





Leave a Reply