وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو دورہ مکمل، ہندوستان-ٹرینیڈاڈ برادری کے ساتھ تعلقات پر دیا زور

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو دورہ مکمل، ہندوستان-ٹرینیڈاڈ برادری کے ساتھ تعلقات پر دیا زور


وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کے ساتھ اپنا دورہ ختم کیا۔ گرمٹیا برادری کے ساتھ خصوصی تعلقات پر زور دیا اور اسے مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر ایس جے شنکر، تصویر/آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر ایس جے شنکر، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کیریبین ممالک کے 9 روزہ دورے پر تھے، جو آج اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو ہندوستانی برادری سے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا دورۂ ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو مکمل کیا۔ ٹی اینڈ ٹی (ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو) دورے کے آخری پڑاؤ پر ہندوستان برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے ہندوستان اور ٹرینیڈاڈ کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی دہلی کے عزم کا اعادہ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کے ساتھ اپنا دورہ ختم کیا۔ گرمٹیا برادری کے ساتھ خصوصی تعلقات پر زور دیا اور اسے مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کی ضروریات اور توقعات کے لیے ذمہ دار، ایک قابل بھروسہ شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے بارے میں بات کی۔‘‘

وزیر خارجہ نے اس دوران تاریخی نیلسن آئی لینڈ پر ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ تقریباً 2 صدی قبل جو ہندوستانی بندھوا مزدور کیریبین ملک میں آئے تھے، ان کو ’گرمیٹیا مزدور‘ کہا جاتا ہے۔ ایس جے شنکر نے ٹی اینڈ ٹی کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورثے اور عوام کے درمیان طویل مدتی تعلقات پر زور دیا۔

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے مشہور دتا تریہ مندر کا بھی دورہ کیا، جو کیریبین کے سب سے خاص ہندو مندروں میں سے ایک ہے۔ دتا تریہ مندر کے دورے کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ’’آج شام ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو میں دتا تریہ مندر جا کر بہت اچھا لگا۔ اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ہندوستان-ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی دعا کی۔‘‘ اس سے قبل ایس جے شنکر نے جنوبی ٹرینیڈاڈ میں انڈو-ٹرینیڈاڈین برادری کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک کو ’گھر سے دور ایک گھر‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’گھر سے دور ایک گھر۔ جنوبی ٹرینیڈاڈ میں انڈو-ٹرینیڈاڈین برادری کے درمیان آکر سچ میں بہت خوشی ہوئی۔ اپنائیت کئی طریقوں سے نظر آئی اور اس سے بھی زیادہ پیار ملا۔ اس تجربے کے لیے وزیراعظم کملا کا شکریہ۔‘‘

ٹی اینڈ ٹی کے دورے پر وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے مل کر ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کے پینل میں ایک مستقل مصنوعی اعضاء کا مرکز (پروستھیٹیکس سنٹر) لانچ کیا۔ یہ ہندوستان کے ’جے پور فُٹ کیمپ‘ کی کامیابی کے بعد عمل میں آیا، جس سے 800 سے زائد معذور افراد کو فائدہ پہنچا۔ اسے عوام پر مرکوز منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ’’یہ سنٹر ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو اور بڑے ’سی اے آر آئی سی او ایم‘ خطے کے لیے موبلٹی اور وقار کا تحفہ ہوگا۔‘‘ وزیر خارجہ ہفتہ کو ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو پہنچے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے جمائیکا اور سورینام کا دورہ کیا۔ جے شنکر 2 سے 10 مئی تک کیریبین کے 3 ممالک کے سرکاری دورے پر تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Leave a Reply