وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلان

وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلان


اس تقریب میں متعدد سرکردہ سیاستدانوں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی، جن میں لوک سبھا سبھی میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، اتحادی قائدین، وجے کے والدین، رشتہ دار، دوست اور تمل فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات شامل تھیں۔ وجے کے ساتھ ساتھ این آنند، آدھو ارجن، ڈاکٹر کے جی ارون راج، کے اے  سینگوتیان، پی وینکٹ رمن، آر نرمل کمار، راج موہن، ڈاکٹر ٹی کے پربھو اور ایس کیرتن نے نئی کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس تقریب نے تمل ناڈو کی سیاسی تاریخ میں ایکنئے باب کا اضافہ کیا جس نے ریاست کی روایتی دراوڑ پارٹیوں کے کئی دہائیوں کے تسلط کا خاتمہ کرتے ہوئے وجے کی قیادت میں ایک نئے سیاسی دور کا آغاز کیا۔



Leave a Reply