پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹاس مکمل، ٹورنامنٹ 11 مئی سے شروع ہوگا
۔
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گزشتہ شام ڈی سی آفس میں ٹورنامنٹ کا ٹاس منعقد کیا گیا۔
ٹاس کی تقریب میں صدر پولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکندر الملک، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ریاض احمد، فورسز اور سول کی مجموعی طور پر 63پولو ٹیموں کے کپٹنز نے شرکت کی۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا ٹاس 8 مئی جبکہ باقاعدہ آغاز 10 مئی کو ہونا تھا، تاہم سول کھلاڑیوں کی جانب سے گزشتہ سال کے فارمیٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مطالبہ کیے جانے کے باعث 8 مئی کو ٹاس نہ ہوسکا تھا۔ دوسری جانب انتظامیہ نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے مابین مشترکہ ٹورنامنٹ کرانے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔
گزشتہ دن کی میٹنگ میں انتظامیہ اور منتظمین نے سول کھلاڑیوں کو تحفظات کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت پر آمادہ کیا، جس کے بعد بالآخر ٹاس کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
منتظمین کے مطابق اب پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز 10 مئی کے بجائے 11 مئی سے ہوگا۔
