Interior Minister meets Bangladeshi counterpart; both sides agree to enhance cooperation in trade and cultural sectors | Express News

Interior Minister meets Bangladeshi counterpart; both sides agree to enhance cooperation in trade and cultural sectors | Express News



وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلا دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلا دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔

دونوں کے درمیان تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے جبکہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔

بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹری محمد نذر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔



Leave a Reply