Chitral Times – ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کٹائی کی روک تھام کے لیے جنگلاتی علاقوں میں چین سا مشینوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

Chitral Times – ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کٹائی کی روک تھام کے لیے جنگلاتی علاقوں میں چین سا مشینوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی


ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کٹائی کی روک تھام کے لیے جنگلاتی علاقوں میں چین سا مشینوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کٹائی کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے تمام جنگلاتی علاقوں میں چین سا مشینوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی جانب سے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ جنگلات کی تیزی سے کٹائی، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی نہ صرف ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے قدرتی حسن، جنگلی حیات اور موسمی توازن بھی متاثر ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پابندی کے بعد کسی بھی شخص کو جنگلاتی علاقوں میں چین سا مشین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام، مقامی عمائدین اور جنگلات سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور غیر قانونی لکڑی کٹائی کی نشاندہی کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قدرتی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔





Leave a Reply