آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.32 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.32 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس کے بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اپنے بعض معاہدوں کا جائزہ مکمل کر لیا ہے، جس سے پاکستان کے لیے فوری طور پر تقریباً 1.32  ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ کا راستہ کھل گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تقریباً1.1  ارب ڈالر اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً22  کروڑ ڈالر حاصل کر سکے گا۔
اس سے دونوں جاری پروگراموں کے تحت کل ادائیگیاں تقریباً4.8  ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
اس سے قبل جمعے کو روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ پہلے سے طے شدہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سات ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا ہے اور مارچ میں سٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ’مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے زیادہ مشکل اور انتہائی غیر یقینی بیرونی ماحول کے پیش نظر پاکستان کو اصلاحاتی کوششوں میں تیزی لاتے ہوئے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیاں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔‘
اپریل میں پاکستان کے مرکزی بینک نے اپنی کلیدی پالیسی ریٹ میں100  بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 11.5  فیصد کر دیا، جو تقریباً تین سال میں پہلا اضافہ تھا۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ’سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مناسب حد تک سخت مانیٹری پالیسی کے موقف کو برقرار رکھنے کے لیے فعال انداز میں اقدامات کیے ہیں





Leave a Reply