ہیٹ ویو کا خطرہ، درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو کا خطرہ، درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کا امکان



کراچی:  کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم نسبتا گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج( ہفتے )کو 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو پارہ 34 تا 36 تک جاسکتاہے ۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ سمندر کی جنوب مغربی ہواں علاوہ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔سندھ کے وسطی اور بالائی علاقے 11 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے اوقات کے دوران پارہ 47 تا 49 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply