World

کراچی میں پولیس کی حراست میں شہری کی پُراسرار موت | Express News


کراچی کے علاقے پاک کالونی سے گرفتار ہونے والا ملزم پُراسرار طور پر پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی پولیس کی حراست میں گرفتار ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ شاہزیب کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی وجہ موت کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا نے پاک کالونی پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اُدھر پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا جسے جمعرات کی صبح گرفتار کر کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا اور دوران حراست اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔





Related Articles

Leave a Reply

Back to top button