World

یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے – Daily Ausaf


دبئی (اوصاف نیوز)راس الخیمہ کے پہاڑ پر غیر ملکی سیاح خاتون کی زندگی بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی کے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔

پاکستانی ہائیکر گروپ کے ساتھ راس الخیمہ کے ہائکنگ ٹریک پر تھےکہ گروپ کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو گئی ہے۔

پاکستانی گائیڈ نے ہیٹ اسٹروک کا شکار فلپائنی خاتون کو کندھوں پر اٹھایا اور تین گھنٹے میں دشوار گزار پہاڑی راستے سے نیچے اتارا۔

دشوار علاقے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کا ریسکیو ممکن نہ ہو سکا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی درخواست پر “پروجیکٹ فریڈم” روکنے کے اعلان پر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں: وزیر اعظم



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button