World

مداحوں کیلئے بڑا شاک ، مشہور اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



ملیالم فلموں کے سینئر اور معروف اداکار سنتوش کے نائر ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 65 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنتوش کے نائر کی کار منگل کی صبح کیرالہ کے علاقے ایڈور میں سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکار کو ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Related Articles

Leave a Reply

Back to top button