World

فجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی


فجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی

فجیرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون (FOIZ) میں پہلے رپورٹ کیے گئے ایک حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے کہا کہ وہ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے ملک کی طرف آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔ تین کو علاقائی سمندری حدود میں کامیابی سے روکا گیا، جبکہ چوتھا سمندر میں گر گیا۔


گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران

ایران نے آج کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، اس بارے میں امریکی بیان غلط ہیں۔

ارنا پر موجود پاسداران انقلاب کی سٹیٹمنٹ میں پیر کو کہا گہا ہے کہ ’گذشتہ گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے اور امریکی حکام کے بیانات بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں نیز دیگر کوئی بھی بحری نقل و حرکت ان اصولوں کے منافی ہے۔‘

پیر کو ہی امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ کے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکی افواج پراجیکٹ فریڈم کی حمایت کر رہی ہیں اور ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔

قبل ازاں ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے ہرمز کے جنوبی داخلی مقام پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ آبنائے عبور کرنے کی کوشش ترک کرتے ہوئے واپس مڑ گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب (روئٹرز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ پیر کی صبح سے ایک آپریشن شروع کرے گا تاکہ آبنائے میں پھنسے جہازوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کے تحت نکالا جا سکے۔‘ جس کے بعد ایرانی بحریہ نے بیان دیا (ارنا) کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ’دشمن جنگی جہازوں کے داخلے کو تیز اور فیصلہ کن وارننگ دے کر روک دیا ہے۔‘





Related Articles

Leave a Reply

Back to top button