
کراچی (اوصاف نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
نمرہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے اپنی شادی کی خبر شیئر کی ، تصاویر میں نمرہ کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
کیپشن میں نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔
ایک اور پوسٹ میں نمرہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی شادی ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام کے بائیو پر انہوں نے ‘الحمداللہ میریڈ’ لکھا ہوا ہے۔
واضح رہے نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے،انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،پرویز الٰہی




