
(اوصاف نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان پر حالیہ فوٹو شوٹ میں لباس کے انتخاب پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 15.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، وہ اپنے کامیاب ڈراموں کی بدولت پہچانی جاتی ہیں، حالیہ عرصے میں ان کے انداز میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جہاں وہ روایتی سادہ اسٹائل سے ہٹ کر نسبتاً بولڈ اور جدید فیشن اپناتی نظر آ رہی ہیں۔
حال ہی میں عائزہ خان نے جیولری برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے پیچ اور سلور رنگ کا مرمیڈ اسٹائل لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ ایمرلڈ اور ڈائمنڈ جیولری سیٹ کا انتخاب کیا گیا، اس فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے لباس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، بعض صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محض پیسے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔
کچھ کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ماڈلنگ کے لیے اس انداز کا انتخاب وقار کے منافی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی زیادہ تنقید ہو رہی ہے تو انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ مداح انہیں ان کی سادگی کی وجہ سے پسند کرتے تھے۔
مزید تبصروں میں ان کے شوہر پر بھی تنقید کی گئی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اپنی پہچان اور وقار کھو چکی ہیں۔ بعض نے رائے دی کہ کام کی کمی کے باعث وہ اس طرح کے فوٹو شوٹس کے ذریعے خود کو نمایاں رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
دوسری جانب عائزہ خان کی تصاویر کو ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس سے لائک بھی کیا گیا ہے۔
مزید پرھیں :پی ایس ایل فائنل ، اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری




