
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیس سپلائی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سندھ اور بلوچستان، بشمول کوئٹہ میں عید کے تینوں دن گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق منگل 26 مئی کی رات 12 بجے گیس سپلائی بند ہوگی، تاہم عید کا پہلا دن بدھ 27 مئی کو صبح 5 بجے سے گیس بحال کر دی جائے گی، جو پورا دن بلا تعطل جاری رہے گی۔
اسی طرح جمعرات 28 مئی کو عید کے دوسرے دن اور جمعہ 29 مئی کو تیسرے دن بھی گیس کی فراہمی پورے دن جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کی رات 12 بجے تک صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق عید کے موقع پر لوڈ مینجمنٹ معطل رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
