سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا – Daily Ausaf

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا – Daily Ausaf


کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، رپورٹس کے مطابق فی تولہ چاندی 236 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 270 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 554 ڈالر تک جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور عالمی معاشی تبدیلیاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی حالات اور معاشی خدشات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے مقامی خریداروں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے!



Leave a Reply