جے رام رمیش نے کہا کہ 10 مئی 2025 کو امریکی وقت کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سب سے پہلے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آپریشن سندور غیر متوقع طور پر رک گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کردار کا ذکر کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 21 مئی 2026 کو بھی مارکو روبیو نے سب سے پہلے یہ اطلاع دی کہ وینزویلا کے صدر اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے، جبکہ اس سے پہلے نہ تو ہندوستان اور نہ ہی وینزویلا کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اشارہ یا تصدیق کی گئی تھی۔
