ہندوستان میں اس بیان پر گہری نظر رہے گی کیونکہ ہندوستان اپنی ضروریات کے لیے خلیجی ممالک سے بڑے پیمانے پر تیل درآمد کرتا ہے اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو ہمیشہ تشویش کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہے۔ اگر ایران کے ساتھ کشیدگی کم ہوتی ہے تو اس سے تیل کی قیمتوں، جہاز رانی میں خلل اور سپلائی چین سے متعلق خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ نے اس مجوزہ مفاہمت کی یاد داشت کی مکمل تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس میں کون سا ملک کیا کردار ادا کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی فی الحال کوئی اضافی معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔
