
لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کا سرکاری نرخنامہ جاری نہ کیے جانے کے باعث شہر میں آٹے اور دہی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث شہری مہنگی اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ موجود نہ ہونے کے باعث دکاندار اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب دہی کی قیمت کا بھی سرکاری سطح پر تعین نہ ہونے کی وجہ سے یہ 260 سے 270 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آٹے اور دہی کے سرکاری نرخ مقرر کیے جائیں اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
