حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی – Daily Qudrat

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی – Daily Qudrat


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کر دیے ہیں۔
حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 409 روپے 78 اور 409 روپے 58 پیسے مقرر کردی تھی۔
اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔



Leave a Reply