
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں محافظ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کمسن مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کیلیفورنیا میں فائرنگ کاواقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے، مشتبہ حملہ آور نے 3 بندوقیں والدہ کے گھر سے لیں اور تحریری پیغام میں نسلی تفاخرکا اظہارکیا۔
اس حوالے سے میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
ظہران ممدانی نے تمام امریکی شہریوں پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں اور نفرت اور خوف کی سیاست کے خلاف کھڑے ہوں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔
