اسٹاک مارکیٹ کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں بات کریں تو ان میں سب سے بڑی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان نئی ممکنہ جنگ کی سرگوشی کو مانا جا سکتا ہے۔ درحقیقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ایران کے لیے گھڑی کی سوئیاں تیز بھاگ رہی ہیں اور انہیں جلد سے جلد قدم اٹھانے ہوں گے، بصورت دیگر ان کا کچھ بھی باقی نہیں بچے گا، وقت قیمتی ہے۔‘‘
