Chitral Times –  شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری، 11 جون سے 13 جون 2026 تک دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندورمیں منعقد میں ہوگا،

Chitral Times –  شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری، 11 جون سے 13 جون 2026 تک دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندورمیں منعقد میں ہوگا،


 شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری، 11 جون سے 13 جون 2026 تک دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندورمیں منعقد میں ہوگا،

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جشنِ شندور پولو فیسٹیول 2026 کا انعقاد 11 جون سے 13 جون 2026 تک شندور میں کیا جائے گا، جبکہ اس عظیم ثقافتی اور کھیلوں کے میلے کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔یادرہے کہ اس سے قبل شندور فیسٹول ۷ سے ۹ جولائی کے درمیان منعقد ہوتا آرہاتھا تاہم پہلی مرتبہ اس فیسٹول کو جون کے مہینے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کی  ایک وجہ یہ ہے کہ جولائی میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں کو انتہائی مشکلات درپیش ہوتے ہیں لہذا اس مرتبہ جون میں یہ فیسٹول منعقد کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ جشنِ شندور کی کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو شندور میں فینسنگ اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے مستوج کو فوری طور پر مشینری شندور روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے جبکہ لیویز فورس کو پورٹیبل ٹوائلٹس اور دیگر سہولیات کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کو وی وی آئی پیز اور مہمانوں کے لیے گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سہولیات کی بروقت بکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو جشنِ شندور کے دوران اوور آل سپروائزنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مالی مشکلات اور محدود وسائل کے باوجود جشنِ شندور 2026 کو شاندار، منظم اور یادگار انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے سرگرم عمل ہیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مستوج مصباح الدین کی نگرانی میں ویلج کونسل لاسپور کا سینیٹری اسٹاف شندور پولو گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کے کام میں مصروف ہے۔

chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 1 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 7

chitraltimes shandur pass cleanliness 2 chitraltimes shandur pass cleanliness 5





Leave a Reply