
سندھ حکومت نے تاجر برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز پر وقت سے متعلق عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ سینٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار پر عائد پابندیاں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔
کفایت شعاری پالیسی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد اب مارکیٹیں معمول کے اوقات کے مطابق کھلیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کیا گیا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اور تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز پہلے کی طرح اپنے معمول کے اوقات میں کام کریں گے۔
تاجر برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری سرگرمیوں اور عیدالاضحیٰ سے قبل تجارتی ماحول کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
