جاسوسی کا ڈر، چین چھوڑنے سے پہلے امریکی عملے نے تمام چینی تحائف اور ڈیوائسز تلف – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

جاسوسی کا ڈر، چین چھوڑنے سے پہلے امریکی عملے نے تمام چینی تحائف اور ڈیوائسز تلف – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دیں۔

امریکی وفد میں موجود صحافی ’’ایملی گڈان‘‘ نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز  جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز  وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیں، چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

Leave a Reply