کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ سے دو مزدور بھائی جاں بحق – Daily Qudrat

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ سے دو مزدور بھائی جاں بحق – Daily Qudrat


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ سے دو مزدور بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسلح افراد نے کچلاک بازار وزیر آباد روڈ پر واقعہ کمرشل پلازہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مردان صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دو بھائی محمد حسن اور محمد عاطف خان جاںبحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتولین مزدور تھے واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔



Leave a Reply