حکومت کا نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کے چیئرمین کی خالی نشست عارضی طور پر پُر کرنے کا فیصلہ – Daily Ausaf

حکومت کا نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کے چیئرمین کی خالی نشست عارضی طور پر پُر کرنے کا فیصلہ – Daily Ausaf


وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی نے وفاقی کابینہ کو سفارش کی ہے کہ سردار طاہر صابر کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کے چیئرمین کا عارضی چارج دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق National Industrial Relations Commission کے چیئرمین کا عہدہ جسٹس (ر) شوکت صدیقی کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ مستقل چیئرمین کی تقرری کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

حکام کے مطابق انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت عارضی چیئرمین کی باقاعدہ تقرری ممکن نہیں، تاہم کمیشن کے موجودہ اراکین میں سے کسی ایک کو قائم مقام چارج دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ Islamabad High Court نے بھی حکام کو ہدایت کی ہے کہ مستقل تقرری تک کمیشن کے کسی سینئر رکن کو چیئرمین کے دفتر کا قائم مقام چارج سونپا جائے۔



Leave a Reply