دنیا کا وہ شہر جہاں مئی میں طلوع ہوا سورج 84 دن بعد غروب ہو گا – Daily Qudrat

دنیا کا وہ شہر جہاں مئی میں طلوع ہوا سورج 84 دن بعد غروب ہو گا – Daily Qudrat


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست الاسکا کے شہر اتکیاگ وک میں 9 مئی کو سورج طلوع ہو گیا ہے، جو اب اگلے 84 دنوں تک غروب نہیں ہو گا۔
سورج کے 84 دن بعد غروب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں پر تقریباً اگلے 3 ماہ تک مسلسل 24 گھنٹے سورج کی روشنی نظر آئے گی اور جب 84 دن پورے ہو جائیں گے تو سورج غروب ہو جائے گا اور پھر پورا شہر کچھ مہینوں کے لیے رات کے اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔
اتکیاگ وک کے قطب شمالی کے قریب ہونے کی وجہ سے وہاں پر دن اور رات کئی کئی ماہ طویل ہوتے ہیں۔
موسمِ گرما کے دوران شہر میں کئی مہینوں تک دن کی روشنی ہوتی ہے اور موسمِ سرما میں پورا شہر کئی مہینے تک اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اتکیاگ وک زمین کے جس مقام پر موجود ہے، وہاں پر سورج غروب ہو جانے کے بعد بھی21 ستمبر تک رات کا مکمل اندھیرا ظاہر نہیں ہو گا۔



Leave a Reply